فوٹوشوٹ کے دوران میری رنگت گوری کی جاتی تھی،اداکارہ آمنہ الیاس

کراچی (گلف آن لائن)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اگرچہ ماضی میں بھی رنگت کے حوالے سے کھل کر بات کرتی آئی ہیں، تاہم اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ایک بار پھر وہ اپنی سانولی رنگت پر بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو آمنہ الیاس کی جانب سے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ماڈلنگ پر بھی کھل کر باتیں کی تھیں۔پروگرام کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ ان خاندان کے تمام افراد کی رنگت سانولی ہے، اس لیے انہیں کبھی گھر میں اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا تھا کہ گوری رنگت اہم ہوتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھار اسکول یا کالج سے آتے وقت خالہ انہیں مذاق میں کہتی تھیں کہ چہرے پر دہی لگایا کرو لیکن اس وقت وہ ان کی باتوں کو دل پر نہیں لیتی تھیں اور انہیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی اس طرح سوچا ہی نہیں تھا کہ سانولی رنگت غیر اہم ہوتی ہے یا رنگت کو گورا بھی کیا جا سکتا ہے اور انہیں سانولی رنگت پر خالہ یا کسی اور کی کہی بات پر تکلیف بھی نہیں ہوتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں