طاہر اشرفی

ایران میں دہشت گردی کی پاکستان مذمت کرتا ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردی کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ غم کے ان لمحات میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہاکہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں