اقوام متحدہ

امدادی اداروں کو شمالی غزہ کے مکینوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا گیا

نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امدادی اداروں کو شمالی غزہ کے مکینوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (اوسی ایچ اے)نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیلی ادارے اور انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے دیگر ادارے تین دنوں سے غزہ کے شمالی حصے میں امداد پہنچانے میں ناکام رہے ہیں جو غزہ شہر سمیت غزہ کے نصف سے زیادہ علاقے پر مشتمل ہے۔

اوسی ایچ اینے کہا کہ رسائی میں تاخیر اور نقل و حرکت کی اجازت سے انکارکے ساتھ ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے شمالی غزہ میں امداد نہیں پہنچائی جا سکی ۔اوسی ایچ اینے مزید کہا کہ وادی غزہ کے شمالی علاقے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے غزہ کے جنوبی علاقوں سے کٹے ہوئے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو خوراک کے تباہ کن اور جان لیوا عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جس امداد کوشمالی غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا اس میں 30 دنوں کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے ادویات اور غذائی اشیاء کے 8 ٹرک بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق غزہ کے شمال میں انتہائی کم انسانی امداد پہنچ رہی ہے، محدود امدادی ٹرک صرف جنوبی سرحد کے ذریعے محصور علاقے میں داخل ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں