کابینہ کمیٹی

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) نگران وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ہفتے کے روز نگران حکومت کی جانب سے سانحہ نو مئی سے متعلق تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 5 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ں وزرائے داخلہ ، اطلاعات اور انسانی حقوق بھی شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا تعین کرے گی۔ کابینہ کمیٹی نو مئی واقعات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں