عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔منگل کوانسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی سے متعلق 12مقدمات کی سماعت ہوئی،جج ملک اعجاز آصف نے مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، تمام 12مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں