اینالینا بیئربوک

حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں،جرمن وزیرخارجہ

برلن ( گلف آن لائن)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل روانگی سے پہلے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، خطے کو تشدد کے ابدی چکر سے نکلنا چاہیے۔

جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیل کیلیے خطرہ نہ بنے، حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔اینالینا بیئربوک نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر، حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں