شہباز شریف

شہباز شریف کے این اے 242سے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد

کراچی(نمائندہ خصوصی)الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے خلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس میں درخواست گزار حسنین چوہان نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، لہذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ ٹریبونل نے ریمارکس دیئے کہ درست معلومات کا تنازعہ الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سندھ ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی نے غلط معلومات دی ہیں تو الیکشن کے بعد بھی نااہل ہوسکتا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد اس کی اپیل مسترد کردی تاہم تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں