مسرت جمشید چیمہ

جمشید اقبال چیمہ ،مسرت جمشید چیمہ نے این اے 121،پی پی 153سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

لاہور( نمائندہ خصوصی )جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے حلقہ این اے 121اور پی پی 153سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں، ہماری تمام جذباتی و سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی ہے اور ان شا اللہ رہے گی ،ہمارا تحریک انصاف سے تعلق کسی بھی ٹکٹ اور عہدے سے بہت پہلے کا ہے۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی سابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان سب لوگوںسے اظہار تشکر کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھا اور عزت بخشی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا خصوصی شکریہ جنہوں نے ہر موقع پر ہمیں عزت دی اور ہماری مشکلات کو سمجھا،

اس تمام وقت میں وہ ہماری مشکلات سے آگاہ تھے ،انہی کی ہدایات پر ہم نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو کہ پارٹی فیصلے کے بعد ہم نے واپس لیے،اس وقت بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاتعداد حلقوں میں (ن) لیگ کو بادی النظر میں واک اوور دیا گیا ہے،

ایک دو تہائی اکثریت سے زیادہ مقبولیت رکھنے والی جماعت کے ساتھ اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا تھا،جب بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی رہا ہوں گے پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں