شہریار آفریدی

شہریار آفریدی کا انتخابی نشان بوتل کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کو بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، شہریار آفریدی سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہریار آفریدی کو سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ ان کو انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں