پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے5ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 6.49فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں 6.40فیصد ، پٹرول 5.18فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 12.52فیصد ، ڈیزل آئل 40.08فیصد ، فرنس آئل 14.73فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.43فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس جیٹ فیول کی پیداوار 12.45فیصد ، لبریکیٹنگ آئل 35.65فیصد جیوٹ بیچنگ آئل 20.49فیصد ، سالونٹ ناپاتا 3.62فیصد اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.78فیصد کی کمی ہوئی۔نومبر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 2.77فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نومبر میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 44فیصد ، پٹرول 7.63فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5.19فیصد ، ڈیزل آئل 98.55فیصد، فرنس آئل 8.77فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.35فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں