فیصل کریم کنڈی

نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی منشور ہوتا تو اعلان کیا جاتا، لگتا ہے انتقام مسلم لیگ ن کا منشور ہے جو قوم سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے منشور کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی منشور عوامی فلاح کا منشور ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں