کلبھوشن کے بعد بھارت نے طریقہ واردات تبدیل کر دیا ہے، اعزاز چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے بعد بھارت نے طریقہ واردات تبدیل کر دیا ہے، اب وہ تیسرے ملک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں،بھارت کوغلط فہمی ہے کہ وہ بہت طاقتور ہے اور کچھ بھی کر لے گا،پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک لیگل کیس بنانا چاہیے اور اچھے سے ڈوزیئر بناکر دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے،امریکا اور کینیڈا نے بھی حال ہی میں بھارت کیخلاف چارج شیٹ دی ہے،یہ دونوں ممالک بھی وہی بات کر رہے ہیں جو پاکستان کہتا رہا ہے۔

ایک انٹرویومیںسابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ کلبھوشن کے بعد بھارت نے طریقہ واردات تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ تیسرے ملک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر لوگوں کو خرید کر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کرتے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ گزشہ ایک سال سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی تھی اور ایک ہی طریقے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر شک ہو رہا تھا جبکہ بھارتی میڈیا پر بھی ان کلنگ کے واقعات پر خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس بھی پورے شواہد آ گئے ہیں اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اب پاکستان عالمی برادری کے سامنے مضبوط طریقے سے کیس رکھ سکتا ہے۔سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کوغلط فہمی ہے کہ وہ بہت طاقتور ہے اور کچھ بھی کر لے گا،پاکستان کوئی چھوٹا ملک نہیں ہے،پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک لیگل کیس بنانا چاہیے اور اچھے سے ڈوزیئر بناکر دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور بھارت نے جن ممالک کی سر زمین استعمال کی ان کو بھی بتانا چاہیے۔

اعزاز چوہدری نے کہاکہ امریکا اور کینیڈا نے بھی حال ہی میں بھارت کیخلاف چارج شیٹ دی ہے،یہ دونوں ممالک بھی وہی بات کر رہے ہیں جو پاکستان کہتا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مالدیپ کی حکومت نے بھی بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے،اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارت پڑوسی ممالک میں در اندازی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں