شاندانہ گلزار

9 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے،شاندانہ گلزار

پشاور (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے۔

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہاکہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی۔ انہوںنے کہا کہ پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں