جنت مرزا

جنت مرزا کی جانب سے شادی تقریبات کی فہرست شیئر کرنے پر مداح کشمکش میں مبتلا

لاہور (گلف آن لائن) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی کی تقریبات کی فہرست شیئر کر کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹا سٹوری میں شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔

فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے، میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہوگی، پھر مایوں اور رسم حنا کی باری آئے گی جبکہ آخر میں بارات ہوگی۔انسٹاسٹوری سامنے آتے ہی جنت مرزا کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں،

سوشل میڈیا صارفین اور ٹک ٹاکر کے مداح متجسس ہیں کہ اگر جنت مرزا کی شادی ہو رہی ہے تو ان کے دولہا کون ہیں؟تاہم یہ فہرست جنت مرزا کی شادی کیلئے نہیں بلکہ ان کی بہن اور ٹک ٹاکر سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں