انتونیو گوتریس

انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے،انتونیوگوتیرس

نیویارک(گلف آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے امدادی ادارے اونروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں