اشرف بھٹی

ایف بی آر ریٹیلرزکیلئے ٹیکس سکیم پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے’ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایف بی آر ریٹیلرزکیلئے ٹیکس سکیم پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے ،

35لاکھ میں سے صرف 3لاکھ ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے اعدادو شمار درست نہیں ،ٹیکس کے موجودہ نظام میں بہت پیچیدگیاں ہیںجنہیں اصلاحات کے ذریعے دورکرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کا صرف یہ تخمینہ ہوتا ہے کہ ٹیکسز عائد کر کے اربوں روپے اکٹھے کرنے ہیں جبکہ جن سے ٹیکسز وصول کئے جاتے ہیں انہیں کسی طرح کی سہولیات میسر نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکسز کے ساتھ مہنگے یوٹیلٹی بلوں کی بھی ادائیگی کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے تاجر طبقہ متنفر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپیل ہے کہ ریٹیلرز کے لئے کسی بھی ٹیکس اسکیم کے نفاذ سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اس حوالے سے تاجر تنظیموں سے مشاورت کا آغاز کر کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں