لائیڈ آسٹن

مشرق وسطی میں خطرناک لمحہ ہے،امریکی وزیردفاع

تہران (گلف آن لائن)ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ہاتھوں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر امریکہ کا رد عمل کئی مرحلوں میں سامنے آئے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سربراہ نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے خلاف امریکی جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ۔سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے پریس بریفنگ کے موقع پر کہا کہ میں آپ کو صرف اتنا بتائوں گا کہ ہم کئی مرحلوں میں ردعمل دیں گے۔

ہم بار بار جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو سامنے آنے والی صورتاحال کے مطابق دیا جاتا رہے گا۔الائیڈ آسٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں خطرناک لمحہ ہے۔ لیکن واشنگٹن وسیع علاقائی تنازعے سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر کیے جانے والے حملوں سے ایران کے خود کو دور کرنے کے بیانات کو آسٹن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سنتے ہیں کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا جانا ہی سب کچھ ہے۔

اس لیے ہم دیکھیں گے کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔جہاں تک اردن میں حملے کا تعلق ہے یہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا نے کیا تھا۔ ایران ان گروپوں کی مدد کرتا ہے۔ ایران ان ملیشیاں کی مدد کے زمرے میں ان کی تربیت کرتا ہے اور انہیں مالی امداد دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں