محمد شیاع السودانی

امریکی حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،عراقی وزیراعظم

بغداد(گلف آن لائن)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے عسکری ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ امریکی جوابی حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور عراق کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو یحیی رسول نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ شام کے ساتھ سرحد پر القائم علاقے اور دیگر عراقی سرحدی علاقوں پر امریکی قیادت میں فضائی حملے کیے گئے ۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ حملے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی، عراقی حکومت کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ یہ حملے ایک ایسا خطرہ ہیں جو عراق اور خطے کو ناپسندیدہ نتائج کی طرف لے جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں