علیمہ خان

پی ٹی آئی کل اپنا لائحہ عمل بتائے گی، علیمہ خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ امیدوار اپنا فارم 45 بچا کر رکھیں، اب چھاپے مارے جائیں گے اور فارم 45 چھینا جائے گا۔

انسدادِدہشت گردی عدالت کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کل اتوار کو اپنا لائحہ عمل بتائے گی۔انہوںنے کہاکہ قوم پرجوش طریقے سے ووٹ دینے نکلی ہے، 8فروری کی خوشی منانی چاہیے یہ پاکستان کا تاریخی دن تھا، اصلی انقلاب 8 فروری کو آیا ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ پاکستانیوں نے دکھا دیا کہ ہم ظلم کے نیچے نہیں دبیں گے، وہ پرانا زمانہ تھا کہ لوگ پانچ ہزار روپے پر ووٹ ڈلواتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا وکٹری اسپیچ ہوتی ہے جو ساتھ فیملی کھڑی تھی،گزشتہ روز سے جو تماشا لگایا ہوا ہے انہیں شرم نہیں آئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا ووٹ کہیں غائب ہو گیا ہے ہمیں تلاش کرنا ہے، ہمارا ووٹ جدھر بھی ہے ہمیں واپس کریں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی نے امانت کے طور ہر ٹکٹ دیا، یہ لوگوں کی امانت ان امیدواروں کے پاس ہے۔

انہوںنے آزاد امیدواروں کا پارٹی بدل لینے سے متعلق کہا کہ اگر یہ آئی پی پی میں جاتے ہیں تو لوگ ان سے جواب خود لے لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں