سرفراز احمد کا مفت تعلیم کیلئے کراچی میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان

کراچی(گلف آن لائن)سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ وزیر تعلیم طلبا اور طالبات کو بلا معاوضہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حصول علم بہت مشکل ہوگئی ہے، طالب علموں کیلئے تعلیم کے مالی اخراجات کا ادا کرنا ناممکن سا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی فیس کے سبب بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا بھی ممکن نہیں ہوتا، مالی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی مقاصد کے لیے کوشاں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں طلبا کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ علم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنواریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔سرفراز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،

اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے، منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ملک بھر کی جامعات اور ماہرین تعلیم سے بھی رابطے کرکے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں