سونا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، مقامی سطح پر قیمت مستحکم

کراچی(گلف آن لائن) سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی جب کہ مقامی سطح پر سونے کے نرخ بغیر کسی رد و بدل کے مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2043ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر پیر کے روز صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 214300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 183728 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں