شہباز شریف

شہباز شریف کی زیرقیادت 6 جماعتی اتحاد آئندہ حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کرنے والی 6 جماعتوں )مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ ق، استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارکی جیتی ہوئی جنرل نشستوں کی کل تعداد 152 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جماعتیں خواتین کی 60 اور 10 اقلیتی نشستوں کے اضافے کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 169 کی کم از کم مطلوبہ تعداد آسانی سے حاصل کر لیں گی تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا یہ جماعتیں مجموعی طور پر 224 نشستیں حاصل کر پائیں گی یا نہیں جو336 رکنی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں