عمران خان

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماوں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد ( نمائندہ خصو صی) بانی پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی تحریک انصاف نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اہم معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فیض الرحمان کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں