مالی سال

موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138فیصد اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں 138 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری 281ارب 83کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موبائل فون کی امپورٹ پر 98کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں 41کروڑ 48لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔

صرف جنوری 2024میں 54ارب 64کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے، جنوری میں فونز کی درآمد 275فیصد بڑھی، حجم 19کروڑ 49لاکھ ڈالر رہا۔دوسری جانب مشینری کی امپورٹ میں مجموعی طور پر 16.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری 4ارب 35کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی، زراعت، آفس، الیکٹریکل اورٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا جبکہ پاور جنریشن، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مشینری کی امپورٹ میں کمی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں