منیر اکرم

یوکرین و غزہ میں امن کیلئے سلامتی کونسل کی ناکامی ویٹو پاور رکھنے والے ملک ہیں،منیر اکرم

نیویارک (نمائندہ خصو صی)اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ یوکرین اورغزہ میں امن کے لیے سلامتی کونسل کی ناکامی ویٹو پاور رکھنے والے ملک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے کچھ فائدے ہیں، نقصانات زیادہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مستقل ارکان سیکیورٹی کونسل کو ویٹو پاور استعمال کر کے مفلوج کر سکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ مستقل ارکان کی ویٹو پاور کو محدود کیا جائے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان لانے کی کوئی تک نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں زیادہ غیر مستقل منتخب نشستیں ہوں اور 27 ارکان کی کونسل بنے، جس میں ترقی پزیر ملکوں کی اکثریت ہونی چاہیے۔

منیر اکرم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر او آئی سی نے بہت کوششیں کیں، جنرل اسمبلی میں 2 قرار دادیں لائے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی کسی قرار داد کو منظور نہیں ہونے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں