بانی پی ٹی آئی

سانحہ 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان قرار

لاہور (نمائندہ خصو صی ) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کو ٹھہرایا ہے۔ واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر کے باعث 9 مئی کا سانحہ پیش آیا، بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی تھی کہ اگرمیں گرفتار ہو جاں تو حملہ کرنا، بانی پی ٹی آئی حملے کا مرکزی کردار ہیں،بشری بی بی بھی ذمہ دار ہیں۔

بیان کے متن کے مطابق کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پرپتھرا وکرتے رہے، میری موجودگی نے کارکنوں کا مزید حوصلہ بڑھایا، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی خوشی کیلئے سب کیا، تاکہ پارٹی ٹکٹ مل سکے۔ واثق قیوم نے مزید لکھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف تشدد مظاہروں پرافسوس ہے، میرا پورا بیان حقائق پر مبنی ہے جو میں نے بانی پی ٹی آئی اور سینیر لیڈرشپ کے ساتھ زوم میٹنگز میں سنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں