ٹرمپ کی انتخابی مہم، نکی ہیلی کو کچل دینے کے عزم کا اعلان

واشنگٹن(گلف آن لائن)انتخابی مہم کے سب سے پہلے مرحلے ابتدائی نامزدگیوں میں ممکنہ صدارتی امیدواروں نے توجہ مبذول کر لی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی پر گرفت مضبوط کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نکی ہیلی جنوبی کیرولینا میں آمنے سامنے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راک ہل میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ نے اپنی زندگی کا سب سے اہم ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں اور یہ ووٹ ایمانداری سے ڈالنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ نکی ہیلی سے بہت آگے جا چکے ہیں اور ان کا فوکس اب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر ہے۔نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی زیادہ قدامت پسند حکومت اور خارجہ پالیسی کی حامی ہیں۔ اگرچہ اس بارے میں شہرت زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مانی جاتی ہے۔ وہ اس سے پہلے ٹرمپ کے مقابلے میں چار نامزدگیوں میں ہار گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں