چینی وزیر اعظم

چین اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے امریکن چیمبر آف کامرس کی صدر اور سی ای او سوزین کلارک کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ ہے اور چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نےکہا کہ چین اور امریکہ کی معیشتیں ایک دوسرے کی کمیوں کو پورا کر سکتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔

لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات گہرے طور سے جڑے ہیں اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں کے لئے فائدہ مند ہے. چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امریکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے اور ترقی کے مواقعوں کو ایک ساتھ بانٹنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکن چیمبر آف کامرس اور انٹرپرینیورز دونوں ممالک کے درمیان مزید رابطے اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں ایک پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
محترمہ کلارک نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان علیحدگی قابل عمل انتخاب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکن چیمبر آف کامرس ،امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں ایک پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں