اڈیالہ جیل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز جاری کرنے کا تفصیلی حکم نامہ جاری

اسلام آباد((نمائندہ خصوصی ) )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز کا تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا تفصیلی حکم نامہ جاری کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگانے کا کہا گیا تھا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط بھی عدالت کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

سیشن عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے انتظامات کرنے میں ناکام رہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

سیشن عدالت کا کہنا ہے کہ نوٹس دیا جاتا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے؟ وہ 11 مارچ کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں