چینی صدر

چینی صدر کے تعریف کردہ ایک گاؤں کی زبردست کہانی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 5 مارچ کو چین کے صوبہ جیانگ سو کے این پی سی کے نمائندوں کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے صوبے کے زانگ جیا گانگ شہر کے یونگ لیئن گاؤں کی صنعتی ترقی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اوراس کے کارناموں کو “حیرت انگیز” قرار دیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ “مشترکہ خوشحالی کے لئے دیہی احیاء کا راستہ اختیار کریں۔ ہمیں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے راستے پر چلنا ہوگا۔

” یونگ لیئن گاؤں ماضی میں شہر زانگ جیا گانگ کا سب سے چھوٹا، سب سے کم آبادی والا اور سب سے پسماندہ گاؤں ہوا کرتا تھا۔ 1978 ء میں اس گاؤں کے دیہاتیوں کی فی کس سالانہ آمدنی 68 یوآن تھی۔ پچھلی صدی کی 80 کی دہائی میں ، اس گاؤں نے اپنے یہاں ایک رولنگ مل قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ چار ماہ کی بڑی تیاریوں کے بعد یونگ لیئن رولنگ مل کو باضابطہ طور پر آپریشنل کر دیا گیا۔ اور یوں گاؤں ایک مشہور اور امیر گاؤں بن گیا ہے۔ 1997 میں ایشیائی مالیاتی بحران کے اثرات سے رولنگ مل مشکل میں پڑ گئی۔

یونگلیان ولیج نے اسٹیل سازی کے منصوبے کو شروع کرنے اور صنعتی چین کے اوپری حصے میں پیش رفت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ صرف ایک سال میں کمپنی کے اثاثے 1.6 ارب یوآن سے بڑھ کر 4 ارب یوآن ہوگئے ہیں۔ 2002 میں ، یونگ گانگ گروپ نے تیسری شیئر ہولڈنگ اصلاحات مکمل کیں ، جس سے گاؤں کو 25فیصد حصص ملے اور یونگ لیئن گاؤں اپنی خصوصیات کے حامل دیہات اور کاروباری اداروں کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی طرف ایک نئے راستے پر گامزن ہونے پر کامیاب ہو گیا ۔

2023 میں گاؤں کی کل صنعتی اور زرعی آمدنی 161.6 ارب یوآن تک پہنچی، گاؤں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی 335 ملین یوآن ہوئی اور دیہاتیوں کی فی کس خالص آمدنی 73،000 یوآن ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں