خواجہ آصف

بجلی و ٹیکس چوری ختم کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی چوری، ٹیکس چوری اور شاہانہ طرز ختم کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں۔

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری بیماری اور مصیبت کا علاج ہمارے پاس ہے، اگر ہم اپنی حرکتیں ٹھیک کریں گے تو ہی بہتر ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل اور ٹیکس معاملات کو درست کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اچھا شگون اور اچھی بات ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں