فیصل کریم کنڈی

اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا، فیصل کریم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کرپشن کرنے والے کا سر پھاڑ دیں، اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، اگر مرکز کے ساتھ تعلقات بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، اْمید ہے بحران سے نکل جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا چاہتے ہیں مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں، اگر اسپیکر نے حلف نہ لیا تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے گورنرز ہوں گے، نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں