چینی وزیر خا رجہ

چین اور آسٹریلیا کے تعلقات دوبارہ معمول پر آ رہے ہیں، چینی وزیر خا رجہ

سڈ نی (نمائندہ خصوصی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سڈنی میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم پال جان کیٹنگ سے ملاقات کی ہے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق اس موقع پر وانگ ای نے چین- آسٹریلیا تعلقات کی ترقی کے لیے پال کیٹنگ کی طویل مدتی حمایت اور کوششوں کی تعریف کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اس سال چین اور آسٹریلیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کی کوششوں سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات دوبارہ معمول پر آ رہے ہیں۔

آسٹریلیا ، امریکہ کا اتحادی ہے،جبکہ چین کا شراکت دار اور ایک خود مختار ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ آسٹریلیااپنے بنیادی مفادات کی بنا پر آزادانہ پالیسیاں تشکیل دے۔ چین، آسٹریلیا کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید پختہ، مستحکم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اور پورے خطے کو بہتر فائدہ پہنچے۔
پال کیٹنگ نے کہا کہ چین کی معیشت اور ترقی کے وسیع مواقع دوسرے ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہیں، یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سازگار ہیں۔ چین کی ترقی اور احیاء ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نےآسٹریلیا چین تعلقات کی مزید ترقی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں