⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا ڈیولپمنٹ فورم

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2024 میں چین کی ترقی کے نئے مواقعوں پر چینی اور غیرملکی شخصیات کے درمیان تبادلہ خیال

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس کا آغاز بیجنگ میں ہوا ۔ چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق اس دو روزہ کانفرنس میں اہم بین الاقوامی تنظیموں، فارچیون 500 کمپنیز کے رہنماؤں اور متعدد بین الاقوامی شہرت یافتہ اسکالرز چین کی پائیدار ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔ موجودہ کانفرنس کا موضوع “چین کی پائیدار ترقی” ہے، اور فورم میں شریک تمام فریقوں کے نمائندے آٹھ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کر نے کے بعد اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ان موضوعات میں چین کی پائیدار ترقی کی رفتار اور امکانات، کاربن نیوٹریلٹی اور عالمی موسمیاتی حکمرانی، مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی، اور نئی کھپت اور اندورنی طلب کے امکانات کی ترقی شامل ہے.

چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نے کہا کہ چین کی جانب سے نئی معیار ی پیداواری قوتوں اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کے لامحدود مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین صنعت، زراعت، تعمیرات، نقل و حمل، تعلیم، ثقافتی سیاحت اور طبی دیکھ بھال سمیت سات بڑے شعبوں میں آلات کی تجدید کو فروغ دے گا، جس سے 5 ٹریلین یوآن سے زیادہ کے سالانہ حجم کے ساتھ ایک بہت بڑی مارکیٹ کی تشکیل متوقع ہے۔ آٹوموبائلز، گھریلو آلات اور گھریلو سجاوٹ سمیت صارفی سازو سامان کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، جس سے کھربوں یوآن کی مارکیٹ پیدا ہونے کی توقع ہے جب کہ کاربن اخراج کنٹرول کے لحاظ سے، چین کو 2030 سے پہلے ہر سال کم از کم 2 ٹریلین یوآن کی نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ان پالیسیوں سے چینی اور غیر ملکی کمپنیاں دونوں فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فورم متعدد سیمینارز اور پینل مباحثوں کا بھی انعقاد کرے گا، جس میں عالمی معیشت اور نئی کھپت کا احاطہ کرنے جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں