مسجد کی تعمیر

سوات میں بغیر کیل اور ستون کے نایاب لکڑی سے تعمیر خوبصورت مسجد فن تعمیر شاہکار

سوات (نمائندہ خصوصی ) سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں دیار کی قیمتی لکڑی سے 8 سال میں تیار کی گئی خوبصورت مسجد اپنی مثال آپ ۔ مسجد کی تعمیر میں استعمال کی گئی دیار کی نایاب لکڑی اور اس پر بنائے گئے خوبصورت نقش و نگار فن تعمیر کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں، مسجد کے در و دیواراور منبر سمیت چھت اور فانوس تک دیار کی قیمتی لکڑی کے بنے ہو ئے ہیں،

مسجد کی تعمیر ایسی ہے کہ کہیں ایک کیل بھی استعمال نہیں ہوئی، پورے مسجد میں کوئی ستون بھی نہیں ہے۔ مسجد کی تعمیر سے متعلق عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر میں 8 سال کا عرصہ لگا، مسجد کی تعمیر 2001 میں شروع ہو ئی اور 2008 میں مکمل ہو ئی، مسجد کی تعمیر میں صرف دیار کی لکڑی استعمال ہو ئی ہے، لکڑی کا ہر پھول دوسرے پھول سے مختلف ہے جبکہ تعمیر کے دوران ہاتھ سے کی گئی کندہ کاری کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسجد کے منتظم محمد عمر نے بتایا کہ کندہ کاری کا کام سوات کے علاوہ چنیوٹ اور رسالپور کے کاریگروں سے کرایا گیا ہے جبکہ رمضان کے مہینے میں مسجد میں لوگ دور دور سے آتے ہیں اور مسجد میں لوگوں کا رش ہو تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں