وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ کی ہندو کمیونٹی کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی رنگوں کاتہوار ہے اور رنگ ہمیشہ پیار محبت والے ہی پائیدار ہوتے ہیں،ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے،محبت اور ہم آہنگی پھیلائیں کیونکہ آج معاشرہ نفرتوں اور کدورتوں کا شکار ہے۔

محسن نقوی نے کہا آپس کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر اس رنگا رنگ تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے، ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے، ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں