شکیرا

شکیرا ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے کی خواہاں

نیویارک (گلف آن لائن) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدگی کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنی البم ‘لاس موئریس یانو لوران’ کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا۔میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں