ایہود اولمرٹ

نیتن یاہو کو جانا ہوگا، سابق اسرائیلی وزیرِاعظم اولمرٹ

تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے العربیہ کو انٹرویو کے دوران موجودہ وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرویو کے دوران اولمرٹ نے کہاکہ میں نیتن یاہو کی حمایت نہیں کرتا۔

میرے خیال میں انہوں نے ہر ایک ممکنہ غلطی کی ہے اور انہیں ہٹانا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ جلد از جلد ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نیتن یاہو سے جان چھڑانے کے لیے اسرائیل کے جمہوری نظام کے دائرے میں رہ کر سب کچھ کر رہا ہوں کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اسرائیل کی ریاست کے لیے صحیح شخص ہیں۔

اولمرٹ نے بطور وزیرِ اعظم اپنے دور میں ایک امن منصوبہ تجویز کرنے کا دعوی کیا جسے فلسطینی فریق کی طرف سے خاطر خواہ حمایت حاصل نہیں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں