چائنا میڈیا گروپ

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے متعدد نئی اے آئی مصنوعات کا اجرا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ نے بوآؤ فورم فار ایشیا میں ایک تقریب میں چینی قدیم کتابوں اور چینی کلاسیکی اساطیر کی تشریح کے لئے سی ایم جی کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی متعدد نئی مصنوعات جاری کی ہیں ۔بدھ کے روز تقریب میں سی ایم جی نے سی جی ٹی این کی جانب سے تیار کردہ چین کے پہلے اے آئی فل پراسیس مائیکرو شارٹ ڈرامہ “چائنیز میتھولوجی” کے کثیر لسانی ورژن کا اجراء کیا۔

دوسری پراڈکٹ مائیکرو شارٹ ڈراموں کا ایک سلسلہ ” کلاسیکس اے آئی کی نظر میں” ہے جو تاریخ، ادب، زراعت، چائے، سائنس اور طب جیسے کلاسکس پر مبنی ہے۔ تیسری نئی پراڈکٹ اے آئی فل پراسیس ورک “دی لیجنڈ آف نیژا” ہے، جو سی جی ٹی این کی جانب سے غیر ملکی نوجوانوں کے لئے تیار کیا گیا ایک مکمل پراسیسڈ اے آئی ورک ہے۔

تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور سی جی ٹی این کے ایڈیٹر ان چیف فان یون نے کہا کہ سی ایم جی نے چینی میڈیا میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے قواعد کا پہلا سیٹ تیار کیا ہے۔ سی ایم جی کا مقصد ہے کہ مصنوعی ذہانت کے اطلاق میں خبروں کی صداقت کے اصول پر عمل کیا جائے اور مصنوعی ذہانت کی مصنوعات کے ذریعہ تاریخی واقعات ، کرداروں ،کہانیوں اور ثقافتی موضوعات کی درست پیش کش کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں