وزیر اعظم ڈومینیکا

بوآو ایشیائی فورم تبادلوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ، وزیر اعظم ڈومینیکا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے دورے پر آئے ہوئے ڈومینیکا کے وزیر اعظم اسکیریٹ نے چائنامیڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بو آو ایشیائی فورم دنیا بھر کے ممالک کے مابین تبادلوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ خیالات کا تبادلہ بہت اہم ہے۔ہمیں ان مسائل پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کا ہمیں سامنا ہے، کیونکہ یہ ایک تسلسل کے ساتھ ترقی کرنے والی دنیا ہے اور ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہر روز تبدیل ہو رہے ہیں، لہذا عالمی رہنماؤں، علاقائی رہنماؤں، مقامی حکومتوں اور عام لوگوں کے لئے اس قسم کی بات چیت کرنا بہت ضروری ہے.
اسکیریٹ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت نے چینی طرز کی جدید کاری کی تعمیر کا وژن پیش کیا ہے جسے چینی عوام نے سمجھا، خوش آمدید کہا اور حمایت دی، جو صدر شی کی قائدانہ صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری کے وژن کو عملی جامہ پہنانے سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں