مومل شیخ

مومل شیخ کا اپنے شوہر پر پابندیاں عائد کرنے کا انکشاف

کراچی (نمائندہ خصوصی )اداکارہ مومل شیخ کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ مومل نے ان پر کچھ پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جبکہ میزبان نے انکی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی کہ آپ کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟اداکارہ مومل نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں، اپنے شوہر نادر سے پہلی ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

مومل شیخ نے بتایا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں، اداکارہ نے بتایا کہ جب یہ کلین شیو ہوکر آتے ہیں تو میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔اس موقع پر نادر نے بتایا کہ یہ مجھے بال ڈائی کرنے دیتی ہیں، نہ ہی کلین شیو ہونے دیتی ہیں، بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں