ملک احمد خان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان کوئی اختلاف نہیں’ ملک محمد احمد خان

لاہور( نمائندہ خصوصی )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،سینیٹ کے انتخابات نمبرز گیم پر مشتمل ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب اور کچھ معاملات میں ارینجمنٹ کا معاملہ ہو سکتا ہے، سینیٹ انتخابات میں کوشش کی نمبرز کے حساب سے سیٹیں مل جائیں۔ججز کے خط کے معاملے کے حوالے سے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عدالتوں میں 2018 سے 2024 تک یہ دھندہ چلتا رہا، اس دور کے واقعات پر خط پر کیوں نہیں لکھے گئے، پسند یا نا پسند سے ملک نہیں چل سکتا،

خط میں ایک دو واقعات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں، بطور ادارہ کسی کا نام لے کر ان کا مورال نہیں گرانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پتنگ بازی موت کا کاروبار ہے، اسے چلنے نہیں دیں گے، حکومت خونی کھیل میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، موٹر بائیک پر سیفٹی پروٹوکول لگنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں