بنجمن نیتن یاہو

رفح میں داخلے کی تیاری کر رہے ہیں،یاہو کی یرغمالیوں کے اہلخانہ سے گفتگو

تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال فوجیوں کے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ اپنے کسی فوجی کو وہاں نہیں چھوڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہاکہ صرف فوجی دبا ہی زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت دے گا۔ یاہو نے کہا مسلسل فوجی دبائو ڈال رہے ہیں اور یہ جاری رکھیں گے، یہی دبا یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ واشنگٹن کی منظوری ہو یا نہیں وہ اس آپریشن کے لیے آگے بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں