بلاول بھٹو زرداری

ہمیں مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، بلاول بھٹوزر داری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، مسیحی برادری کی زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قوم کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار بھی کلیدی رہا ہے، 1973 کے آئین کے اصولوں میں ہر شہری کو قوم کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں۔