چین اور امر یکا

چین اور امر یکا کے ما بین مالیاتی استحکام سمیت انسداد منی لانڈرنگ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین سے بات چیت کے متعدد دور مکمل کیے ہیں ۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فریقین نے دونوں ممالک اور دنیا کے درمیان میکرو اکنامک صورتحال، چین امریکہ اقتصادی تعلقات اور عالمی چیلنجز پر گہرے، واضح، عملی اور تعمیری تبادلے کیے اور چین امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت چین امریکہ اور عالمی متوازن اقتصادی نمو، مالیاتی استحکام، پائیدار مالیات اور انسداد منی لانڈرنگ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔
چینی فریق نے چین پر امریکی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پیداواری صلاحیت کے معاملے پر مکمل ردعمل کا اظہار کیا۔ فریقین نے مسقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں