چینی وزارت خارجہ

جاپان کو فوجی اور سکیورٹی کے حوالے سے “چھوٹے دائرے” کے قیام کی کوشش ترک کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ “امریکہ- برطانیہ- آسٹریلیا سہ فریقی سیکورٹی پارٹنرشپ” میں توسیع پر چین کا کیا ردعمل ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز کہا کہ ہم کیمپوں کے درمیان تصادم کی حمایت نہیں کرتے۔

متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے ادا کریں اور ایسے کاموں سے گریز کریں جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچے۔ جاپان کی عسکری جارحیت کی جدید تاریخ کی وجہ سے، جاپان کے فوجی تحفظ کے رجحانات نے ہمیشہ اپنے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، فوجی اور سیکورٹی کے “چھوٹے حلقوں” میں شامل ہونے کی کوشش کو ترک کرنا چاہئے، اور حقیقی معنوں میں پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں