مسرت چیمہ

آئین و قانون کی حقیقی حکمرانی کیلئے ”تحریک تحفظ آئین ” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں آئین کی پاسداری نہیں ہوتی اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، آئین پر عمل ہوگا توخوشحالی ہوگی اور عوام کے حقوق کاتحفظ ہوسکے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہم خیال جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی حقیقی حکمرانی کیلئے ”تحریک تحفظ آئین ” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوری جدوجہد کریں گے اس لئے حکومت کسی بھی طرح کی رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ عوام بھی ہماری پر امن جدوجہد کا حصہ بنیں گے اور فروری میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک بار پھر اپنی واضح رائے کا اظہار کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ”تحریک تحفظ آئین ”کی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، تحریک کے تحت ملک بھر میں پر امن جلسے ہوں گے، اگلا اجلاس 29اپریل کولاہور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پر امن جمہوری جدوجہد میں شامل ہونے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں