یوکرین بحران پر، چین اور جرمنی اقوام متحدہ کی پاسداری کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

یوکرین بحران پر، چین اور جرمنی اقوام متحدہ کی پاسداری کرنے کیلئے پرعزم ہیں،

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے ملاقات کی ہے ۔

منگل کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے درمیان یوکرین بحران اور فلسطین اسرائیل تنازعہ جیسے معاملات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

یوکرین بحران کے معاملے پر چین اور جرمنی مشترکہ طور پر اپیل کرتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکی اور جوہری بجلی گھروں اور دیگر پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت کی جائے، خوراک کی پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ ڈالے بغیر بین الاقوامی غذائی تحفظ کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے.

بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں کا تحفظ، جنگی قیدیوں کی جلد از جلد رہائی اور جنگی قیدیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

فلسطین اسرائیل تنازعے کے معاملے پر چین اور جرمنی مشترکہ طور پر اپیل کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی تک رکاوٹوں سے پاک اور پائیدار انسانی رسائی کی ضمانت فراہم کی جائے.

اقوام متحدہ اور مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اس کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی انسانی امداد میں مربوط کردار ادا کرنے کی حمایت کی جائے،اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2728 پر عمل درآمد کیا جائے.

دو ریاستی حل اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے پائیدار سلامتی اور امن کا واحدراستہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق تجارت اور جہاز رانی بلخصوص بحیرہ احمر میں جہازرانی کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں