اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں آپ کی توجہ لینے کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے، ہم صرف دو چیزوں پر توجہ دلانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے، ہم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ صدر کی تقریر کے بعد ایوان کیسے چلانا چاہیے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری بطور صدر یونیٹی آف ریپبلک کی نمائندگی نہیں کر رہے،
انہوں نے پیپلز پارٹی کی صدارت سے استعفی نہیں دیا، زرداری آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم ان کے خطاب پر بات کرنا چاہ رہے ہیں، یہ آرٹیکل 56 کے مطابق ہے۔اسپیکر نے جواب دیا کہ جب صدر کی تقریر آئے گی تو ایجنڈا میں ہم اسے شامل کر لیں۔