بشری بی بی

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور خالد چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل ملک عبد الرحمن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کہ کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں، اس کے لیے ہمیں کچھ وقت چاہیے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے؟

آپ نے انہیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، اس کیس میں ایک رٹ اور 6 متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کوئی گرانڈ نہیں ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ابھی بھی آپ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں؟ وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ہم بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔

بعد ازاں عدالت نے عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرلتے ہوئے سرکاری وکیل کی وقت مانگتے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں